Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل، گیربائن موگوروزاکے نام

ومبلڈن اوپن ٹینس کا ٹائٹل، گیربائن موگوروزاکے نام
July 15, 2017

  لندن(سپورٹس ڈیسک) وینس ولیمز کا سینتیس برس کی عمر میں ومبلڈن اوپن جیتنے کا خواب پورا نہ ہوسکا، اسپین کی گیربائین موگوروزا نے امریکی ٹینس اسٹار کو اسٹریٹ سیٹس میں شکست دے  کر پہلی بار ومبلڈن اوپن اپنے نام کر لیا۔

میچ کے آغازمیں وینس ولیمز نے اچھا کھیل پیش کیا تاہم  موگوروزا نے کم بیک کرتے ہوئے  پہلا سیٹ سات پانچ سے اپنے نام کیا، دوسرے سیٹ میں موگوروزا  مکمل طور پر وینس ولیمز پر حاوی رہیں اور چھ صفر سے سیٹ اپنے نام کر کے پہلی بار ومبلڈن جیتنے کا اعزاز حاصل کیا۔ تئیس سالہ موگوروزا کے کیرئیر کا یہ دوسرا گرینڈ سلام ٹائٹل ہے۔ مینز ایونٹ کے فائنل میں کل   راجر فیڈرر اور  کروشیا کے ایم سیلیس مدمقابل ہوں گے۔