Friday, December 2, 2022

ومبلڈن اوپن ٹینس، راجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے

ومبلڈن اوپن ٹینس، راجر فیڈرر فائنل میں پہنچ گئے
ومبلڈن ( 92 نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں سوئٹزر لینڈ کے راجر فیڈرر کی  کامیابیوں کا سلسلہ جاری ہے ،  اسٹار کھلاڑی نے پری کوارٹر  فائنل میں اٹلی کے ماٹیو بارٹینی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دے کر کوارٹر فائنل کا ٹکٹ کٹوالیا، راجر فیڈرر کی جیت کا اسکور،چھ،ایک ،چھ،دو اور چھ،دو رہا۔ راجرفیڈرر نے پری کوارٹر فائنل میں اٹلی کے ماٹیو بارٹینی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی ،عالمی نمبر تین راجر فیڈرر نے پہلے سیٹ میں چھ،ایک سے کامیابی سمیٹ کر برتری حاصل کر لی۔ دوسرے سیٹ میں اٹالین کھلاڑی کم بیک کرنے میں ناکام رہے اور چھ،دو سے ناکامی کا سامنا کرنا پڑا۔ تیسرے سیٹ میں  سوئس ٹینس اسٹار نے عمدہ کھیل کا مظاہرہ کیا اور حریف کھلاڑی کو میچ میں واپسی کا کوئی موقع فراہم نہ کیا  اور چھ ،دو سے سیٹ جیت کر میچ اپنے نام کیا اور ایونٹ کے کوارٹر فائنل میں جگہ پکی کی۔