Friday, September 20, 2024

ومبلڈن اوپن ٹینس ، ایشلے بارٹی اور اینجلیک کربر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی

ومبلڈن اوپن ٹینس ، ایشلے بارٹی اور اینجلیک کربر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی
July 7, 2021

پیرس (92 نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں خواتین کٹیگری میں عالمی نمبر ایک آسٹریلیا کی ایشلے بارٹی اور جرمنی کی اینجلیک کربر نے سیمی فائنل میں جگہ بنا لی۔

ایشلے بارٹی نے کوارٹر فائنل میں اپنی ہم وطن اجلا ٹوملجانوی کو شکست دی۔ انجلیک کربر نے چیک ریپبلک کی کرولینا کو شکست دی۔ ایشلے بارٹی نے شاندار کھیل کا مظاہرہ کرتے ہوئے حریف کھلاڑی کو کھل کر کھیلنے کا موقع نہ دیا اور اسٹریٹ سیٹس سے کامیابی سمیٹ کر سیمی فائنل میں جگہ بنائی ۔ دوسرے کوارٹڑ فائنل میں  جرمنی کی انجلیک کربر   اور  جمہوریہ  چیک  کی کیرولیا کو چھ،دو اور چھ تین سے مات دی۔