Monday, August 2, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ومبلڈن اوپن ٹینس، نواک جوکووچ نے چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا

ومبلڈن اوپن ٹینس، نواک جوکووچ نے چوتھے راؤنڈ کیلئے کوالیفائی کرلیا
July 3, 2021

لندن (92 نیوز) ومبلڈن اوپن ٹینس میں دلچسپ مقابلے جاری ہیں، عالمی نمبر ایک نواک جوکووچ نے چوتھے راؤنڈ کے لیے کوالیفائی کر لیا، اینڈی مرے کو تیسرے راؤنڈ میں شکست کا سامنا کرنا پڑا۔

سربیئن ٹینس اسٹار نواک جوکووچ کا ایونٹ کے تیسرے راؤنڈ میں امریکا کے ڈینس کڈلا سے ہو ا، جوکووچ نے امریکی کھلاڑی کو اسٹریٹ سیٹس سے شکست دی۔

برطانوی ٹینس اسٹار اینڈی مرے کا ایونٹ میں سفر اختتام پذیر ہو گیا، اینڈی مرے کو کینیڈا کے ڈینس شپالوف نے شکست دی۔

خواتین کیٹگری میں تیونس کی اونس جبیرنے اسپین کی گیبرین مگروزا کو ہرایا۔