Tuesday, October 4, 2022

ولی محمد کا فلیٹ کرائے پر دینے والے اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 5افراد گرفتار

ولی محمد کا فلیٹ کرائے پر دینے والے اسٹیٹ ایجنٹ سمیت 5افراد گرفتار
کراچی (92نیوز) نائنٹی ٹو نیوز نے بلوچستان میں ڈرون حملے میں مارے جانے والے ولی محمد کی کراچی میں رہائش گاہ کا پتا لگا لیا۔ تفصیلات کے مطابق کراچی میں سہراب گوٹھ کے قریب بسمہ اللہ ٹیرس میں فلیٹ نمبر 16 ولی محمد کی ملکیت ہے جسے کرایہ دار شائق نے چار سال قبل کرائے پر لیا۔ فلیٹ اس وقت اہمیت اختیار کر گیا جب پاک ایران بارڈر کے قریب ڈرون میں مارے گئے شخص کے شناختی کارڈ پر اس فلیٹ کا پتہ درج تھا۔ نائنٹی ٹو نیوز کی ٹیم جب بسمہ اللہ ٹیرس میں واقع اس فلیٹ پر پہنچی تو کرایہ دار شائق کا کہنا تھا کہ اس نے چار سال قبل ولی محمد سے اسٹیٹ ایجنٹ یوسف کے ذریعے یہ فلیٹ کرائے پر حاصل کیا تھا۔ کرایہ دار شائق کا کہنا ہے کہ ولی محمد سے دوبارہ وہ چار ماہ قبل بھی ملا لیکن اس میں اور ملا اختر منصور کی تصویر میں بہت فرق ہے۔ قانون نافذ کرنے والے اداروں نے اسٹیٹ ایجنٹ یوسف سمیت پانچ افراد کو تفتیش کیلئے حراست میں لے لیا۔