Saturday, July 31, 2021
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
٩٢ نیوز انگلش آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
رجحان

ولی محمد اٹھارہ مرتبہ بیرون ممالک گیا‘ ایران کا سفر آخری ثابت ہوا

ولی محمد اٹھارہ مرتبہ بیرون ممالک گیا‘ ایران کا سفر آخری ثابت ہوا
May 23, 2016
راولپنڈی (92نیوز) نوشکی میں گاڑی پر حملے میں ہلاک ہونے والے ولی محمد کی سفری تفصیلات سامنے آ گئی ہیں۔ ولی محمد نے 18 بار بیرون اندرون ملک سفر کیا۔ تفصیلات کے مطابق 92 نیوز کو ایک ذرائع کی جانب سے مہیا کردہ دستاویزات کے مطابق ولی محمد نے دوہزار چھ سے دوہزار سولہ کے درمیان اٹھارہ بار بیرون ملک سفر کیا۔ آخری دو مرتبہ ولی محمد بذریعہ سڑک ایران گیا۔ پہلی بار اٹھارہ فروری دو ہزار سولہ کو ایران کا سفر کیا جہاں سے بیس دن قیام کے بعد دس مارچ کو واپسی ہوئی۔ اگلی بار یہ پچیس اپریل دوہزار سولہ کو ایک بار پھر ایران گیا اور چھبیس دن بعد اکیس مئی دوہزار سولہ کو واپس آیا۔ سفری دستاویزات کے مطابق اس نے پندرہ مرتبہ کراچی جبکہ ایک مرتبہ کوئٹہ ایئرپورٹ سے بیرون ملک سفر کیا ہے۔