ولی عہد محمد بن سلمان کو ہٹانے کا مطالبہ سرخ لکیر ہے، سعودی وزیر خارجہ

ریاض (92 نیوز) سعودی صحافی جمال خشوگی کے قتل کے بعد سعودی شاہی خاندان میں بھی اختلافات پیدا ہونے لگے۔ سعودی وزیر خارجہ عادل الجبیر نے کہا ولی عہد محمد بن سلمان کو منصب سے ہٹانے کا مطالبہ ایک ’سرخ لکیر‘ ہے۔
سعودی وزیر خارجہ کا کہنا ہے کہ محمد بن سلمان صحافی جمال خشوگی کے قتل میں ملوث نہیں ہیں۔
عادل الجبیر کا مزید کہنا تھا کہ شاہ سلمان اور ولی عہد ہر سعودی شہری کی نمائندگی کرتے ہیں۔ بادشاہت کی توہین کسی صورت برداشت نہیں کریں گے۔ یہ قتل انٹیلی جنس ایجنٹس کی ایک ’بددیانت کارروائی‘ تھی۔ ہماری تحقیقات جاری ہیں، ملوث افراد کو سزا دیں گے۔
اس سے قبل امریکی کانگریس کی جانب سے تحقیقات کا مطالبہ کیا گیا تھا کہ خشوگی کے قتل میں سعودی ولی عہد کا کیا کردار تھا اور ولی عہد کو اس قتل بارے علم تھا یا وہ لا علم تھے۔