ولی بابر قتل کیس میں سزائے موت کے مجرم فیصل موٹا کے دیگر4مقدمات جیل ٹرائل میں چلائے کیلئے محکمہ داخلہ سندھ کا انسداد دہشت گردی عدالت کو خط

کراچی(92نیوز)محکمہ داخلہ سندھ نےولی بابرقتل کیس میں سزائےموت کےمجرم فیصل موٹا کےدیگرمقدمات جیل ٹرائل میں چلانےکیلئےانسداددہشت گردی عدالت کو خط لکھ دیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت کوموصول خط میں محکمہ داخلہ سندھ نےموقف اپنایاکہ ولی بابرقتل کیس میں سزائےموت کےمجرم فیصل موٹا کےخلاف سنگین مقدمات ہیں
حملےکاخدشہ ہے،اس لئےدیگرمقدمات عدالت کےبجائےجیل ٹرائل میں چلائے جائیں۔
واضح رہے کہ ولی بابرقتل کیس میں فیصل موٹااورکامران عرف ذیشان کوسزائےموت جبکہ فیصل محمودعرف نفسیاتی،نویدعرف پولکا،محمدعلی رضوی اورشاہ رخ عرف مانی کوعمرقیدکی سزا سنائی گئی تھی،سزائےموت کےقیدی فیصل موٹاسمیت دیگرخطرناک ملزموں کوایم کیوایم کےمرکزنائن زیرو سےگرفتارکیاگیاتھا۔