Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وقاص گجر کی ہلاکت، پٹرولنگ پولیس نے بھی تین رکنی انکوائری کمیٹی بنادی

وقاص گجر کی ہلاکت، پٹرولنگ پولیس نے بھی تین رکنی انکوائری کمیٹی بنادی
January 23, 2021

فیصل آباد (92 نیوز)فیصل آباد میں پٹرولنگ پولیس کی فائرنگ سے جاں بحق ہونے والے وقاص گجر کی ہلاکت پر پٹرولنگ پولیس نے بھی تین رکنی انکوائری کمیٹی تشکیل دے دی ہے ۔

ایڈیشنل آئی جی پنجاب ہائی وے پٹرولنگ پولیس کی بنائی گئی انکوائری کمیٹی کے سربراہ ایس پی پٹرولنگ پولیس گوجرانولہ رانا شجاعت علی ہوں گے۔

 دو ممبران میں لاہور سے ڈی ایس پیز ذوالفقار علی خان اور ملک محمد اقبال شامل ہیں، انکوائری کمیٹی واقعہ کی صورتحال کا جائزہ لے کر سات دن میں رپورٹ پیش کر دے گی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔