وقاص قتل کیس، رینجرز اہلکار انصر نے ملزم آصف کو شناخت کرلیا

کراچی(92نیوز)ایم کیوایم کارکن وقاص شاہ قتل کیس میں رینجرز اہلکار انصر نے ملزم سید آصف علی کو شناخت کرلیا، انصر کا کہنا ہے گیارہ مارچ دو ہزار پندرہ کو نائن زیرو میں آپریشن کیا گیا تھا جہاں آصف نے اس کے سامنے وقاص شاہ کو گولی ماری تھی ۔