Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وقاص شاہ قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے،  نائن زیرو کے اطراف چھاپے سمجھ سے بالاتر ہیں: فاروق ستار

وقاص شاہ قتل کی تحقیقات کیلئے عدالتی کمیشن قائم کیا جائے،  نائن زیرو کے اطراف چھاپے سمجھ سے بالاتر ہیں: فاروق ستار
July 12, 2015
کراچی (نائنٹی ٹو نیوز) متحدہ قومی موومنٹ کے رہنما فاروق ستارنے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وقاص شاہ کے قتل کے معاملے پر جوڈیشل کمیشن تشکیل دیا جائے۔ فاروق ستار کا کہنا ہے کہ نائن زیرو کے اطراف چھاپے سمجھ سے بالاتر ہیں۔ وقاص شاہ کی شہادت کے معاملے کی تحقیقات کے لئے جوڈیشل کمیشن بنایا جائے، واضح ہو جائے گا  کہ ہماری شکایات صحیح ہیں یا غلط۔ ایم کیو ایم کے شعبہ اطلاعات کے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ ایم کیو ایم نے نائن زیرو پر چھاپے کے حوالے سے گزشتہ چند روز میں کوئی بیان میڈیا کو جاری نہیں کیا۔ ایم کیو ایم کی شکایات جائز اور حقائق پر مبنی ہیں۔