Monday, December 6, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وقاص شاہ قتل کیس  : ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی

وقاص شاہ قتل کیس  : ایم کیو ایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت اور 5لاکھ جرمانے کی سزا سنادی گئی
August 8, 2016
کراچی(92نیوز)انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیوایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت اور 5 لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنائی ، وقاص شاہ کو نائن زیرو پر رینجرز آپریشن کے دوران فائرنگ کرکے قتل کردیا گیا تھا ۔ تفصیلات کےمطابق انسداد دہشت گردی کی عدالت نے وقاص شاہ قتل کیس میں ایم کیوایم کے سابق یونٹ انچارج آصف علی کو سزائے موت سنا دی  ۔  عدالت نے مجرم پر پانچ لاکھ روپے جرمانہ بھی عائد کیا جو مقتول کے اہل خانہ کو دیا جائے گا ۔ عدالت نے غیر قانونی اسلحہ رکھنے کا جرم ثابت ہونے پر مجرم آصف کو سات سال قید اور پچاس ہزار روپے جرمانے کی بھی سزا سنائی۔ مقدمے کی سماعت کے دوران رینجرز کی جانب سے تین چشم دید گواہوں نے شناخت کیا تھا  ۔ وکیل صفائی نے دو گواہوں کو عدالت میں پیش کیا تھا  ۔ ایم کیو ایم کے وکلا نے عدالتی فیصلہ کو چیلنج کرنے کا فیصلہ کرلیا۔ پولیس کے مطابق گیارہ مارچ دوہزار پندرہ کو نائن زیرو پر رینجرز کے چھاپے کے دوران وقاص شاہ کو فائرنگ کرکے قتل کر دیا گیا تھا۔