Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وقار یونس کا استعفیٰ، سابق پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ کیلئے لابنگ شروع، ڈین جونز مضبوط امیدار

وقار یونس کا استعفیٰ، سابق پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں کی ہیڈ کوچ کیلئے لابنگ شروع، ڈین جونز مضبوط امیدار
April 5, 2016
اسلام آباد (نائنٹی ٹو نیوز) وقار یونس کے استعفے کے ساتھ ہی سابق پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں نے اپنی اپنی لابنگ شروع کر دی۔ سابق آسٹریلین کھلاڑی اور اسلام آباد یونایٹڈ کے ہیڈ کوچ ڈین جونز ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار کے طور پر سامنے آ گئے۔ ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں ہونے والی شکست کا طوفان اپنے ساتھ کوچ کپتان اور سلیکشن کمیٹی کو بھی لے اڑا۔ ہیڈ کوچ کی خالی پوزیشن کے حصول کیلئے پاکستانی اور انٹرنیشنل کھلاڑیوں میں دوڑ شروع ہو گئی ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق سابق آسٹریلین کھلاڑی ڈین جونز پاکستان ٹیم کے ہیڈ کوچ کے لیے مضبوط امیدوار ہیں۔ ڈین جونز کے لیے تمام لابنگ سابق کپتان وسیم اکرم کر رہے ہیں۔ پی سی بی کی جانب سے وسیم اکرم اور رمیز راجہ پر مشتمل دو رکنی پینل بنایا گیا ہے جو نئے کوچ کی تعیناتی کے لیے پی سی بی کو مدد دے گا۔ سابق آسٹریلین کھلاڑیوں ٹام موڈی، جسٹن لینگر اور معین خان کا نام بھی کوچنگ اسٹاف کے لیے زیرغور ہے۔ پی سی بی ذرائع کے مطابق محسن حسن خان جن کا نام چیف سلیکٹر کے لیے سامنے آ رہا ہے وہ بھی چیف سلیکٹر سے زیادہ ہیڈ کوچ کے عہدے میں دلچسپی رکھتے ہیں اور پہلے بھی قومی ٹیم کے ہیڈ کوچ رہ چکے ہیں۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ سابق کپتان وسیم اکرم معین خان کو بھی اہم ذمہ داریاں دینے کے لیے کوشاں ہیں۔