Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وقاریونس نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شکست پر قوم سے معافی مانگ لی

وقاریونس نے ورلڈ ٹی ٹوینٹی میں شکست پر قوم سے معافی مانگ لی
March 29, 2016
لاہور (92نیوز) قومی کرکٹ ٹیم کے ہیڈ کوچ وقار یونس نے ٹی ٹوینٹی ورلڈ کپ میں شکست پر ہاتھ جوڑ کر قوم سے معاف مانگ لی۔ ان کا کہنا ہے کہ اگر ان کے جانے سے مسئلہ حل ہوتا ہے تو وہ آج ہی جانے کو تیار ہیں۔ لمبی پلاننگ کیے بغیر پاکستان کی کرکٹ سدھرنے کا کوئی امکان نہیں۔ تفصیلات کے مطابق پی سی بی ہیڈ کوارٹر میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وقار یونس نے ٹیم کی ناکامیاں تسلیم کیں اور کہا کہ کرکٹ سٹارز نہیں ہیروز کا کھیل ہے۔ انہوں نے ان تمام مسائل کی نشاندہی کر دی ہے جن کی وجہ سے ٹیسٹ ٹیم کی طرح ون ڈے اور ٹی ٹوینٹی میں بھی ٹیم اوپر نہیں جا رہی ہے۔ ہیڈ کوچ نے کہا کہ ٹیم میں گروپنگ تب ہوتی ہے جب کوئی اس قابل ہو مگر ہماری ٹیم میں کوئی کھلاڑی گروپنگ کے قابل ہی نہیں۔ بلیم گیم میں پڑنے کے بجائے مسائل کا کھوج لگانا ضروری ہے۔ وقار یونس کا کہنا تھا کہ جنوبی افریقن کرکٹ ٹیم کی کامیابی کی وجہ ان کا شاندار ڈومیسٹک سسٹم ہے مگر پاکستان میں کئی برس سے انٹرنیشنل کرکٹ نہیں ہو رہی۔ جب گھر میں میں کرکٹ ہی نہ ہو تو بنیاد کمزور ہی ہو گی۔