Friday, October 15, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاق کو مستحکم کرنے کیلئے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ واحد حل، رضا ربانی

وفاق کو مستحکم کرنے کیلئے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ واحد حل، رضا ربانی
January 11, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے سینئر رہنماء رضا ربانی نے کہا کہ وفاق کو مستحکم کرنے کیلئے اداروں کے درمیان ڈائیلاگ واحد حل ہے۔

پی پی رہنماء رضا ربانی نے سینٹ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ حکومت اور اپوزیشن کے درمیان ڈائیلاگ نہیں ہوسکتا اور اس کا کوئی فائدہ بھی نہیں۔

اُنہوں نے کہا کہ آئین کے تحت تین ادارے ایگزیکٹو، پارلیمنٹ اور جوڈیشری ہیں، ریاست نے تمام فالٹ لائنز کو اُجاگر کرنے کا فیصلہ کر لیا، لیکن اس کے اثرات کو مدنظر نہیں رکھا جا رہا، آئین کے ساتھ مزید کھلواڑ نہیں چل سکتا۔

دوسری جانب رضا ربانی نے سینٹ الیکشن اوپن بیلٹ کے بجائے سیکرٹ بیلٹ کے ذریعے کروانے کے لیے سپریم کورٹ میں متفرق درخواست دائر کردی۔

تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔