Wednesday, January 19, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وفاق کا 100روزہ پلان اور بجٹ ایک دوسرے سے متصادم ہیں ، فاروق ستار

وفاق کا 100روزہ پلان اور بجٹ ایک دوسرے سے متصادم ہیں ، فاروق ستار
October 2, 2018
کراچی ( 92 نیوز ) وفاقی حکومت کا منی بجٹ اتحادی جماعت  ایم کیوایم  کو مطمئن نہ کرسکا  ، ڈاکٹر فاروق ستار کا کہنا ہے کہ وفاقی حکومت کا 100 روزہ پلان  اور بجٹ  ایک دوسرے سے متصادم ہیں۔ رکن سندھ اسمبلی جاوید حنیف کے بعدسینئر رہنما ڈاکٹر فاروق ستار نے  بھی وفاقی حکومت کے منی بجٹ پر تحفظات  کا اظہار کردیا    ، ڈاکٹر فاروق ستانے کراچی میں ٹریول مارٹ ایکسپو میں شرکت کے بعد میڈیا سے گفتگو  کرتے ہوئے  کہا مہنگائی،  غربت اوربے روزگاری مزید بڑھ گئی ہے۔ فاروق ستار کا مزید کہنا تھا کہ عمران خان اور اسد عمر ایسا بجٹ لائیں جو100 روزہ پلان سے مطابقت  رکھے ۔ ڈاکٹر  فاروق ستار نے منی بجٹ اور 100 روزہ پلان کو بھی  ایک دوسرے سے متصادم قرار دیا بولے پلان میں وڈیروں  جاگیرداروں پرکوئی ٹیکس عائد نہیں کیا گیا  اس غیر منصفانہ  نظام کو ختم کیا جائے ۔ فاروق ستار نےٹریول مارٹ ایکسپو کو ملک میں سیاحت کوفروغ اور معیشت کی مضبوطی کے لیے  انتہائی  اہم قرار دیا  ۔