Saturday, July 27, 2024

وفاق نے 90 ارب روپے سندھ حکومت کے دینے ہیں ، مرتضیٰ وہاب

وفاق نے 90 ارب روپے سندھ حکومت کے دینے ہیں ، مرتضیٰ وہاب
January 15, 2019
کراچی ( 92 نیوز) پاکستان پیپلزپارٹی کے رہنما اور مشیر اطلاعات سندھ مرتضیٰ وہاب نے کہا کہ وفاق نے  سندھ حکومت کے 90 ارب روپے دینے ہیں ، پاکستان میں  70 فیصد گیس سندھ سے نکلتی ہے، لیکن یہاں  گھریلوصارفین اور صنعتوں کو گیس نہیں مل رہی۔

تحریک انصاف والے افراتفری اور انتشار پھیلائیں گے

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری کی پریس کانفرنس پر رد عمل دیتے ہوئے  مشیر اطلاعات سندھ  مرتضیٰ وہاب کاکہنا تھا کہ تحریک انصاف والے افراتفری اور انتشار پھیلائیں گے، پی ٹی آئی کے کئی ارکان بار بار سندھ حکومت سے رابطہ کررہے ہیں ، تحریک انصاف کے اندر خود دھڑے بندی ہے۔

مراد علی شاہ میں عوام کی خدمت کا جن ہے

مرتضیٰ وہاب کا کہنا تھا کہ مراد علی شاہ میں عوام کی خدمت کا جن ہے ،  مرغی انڈے کی بات نہیں بکی تو سلائی مشین کی بات آگئی ، نا اہل حکومت سے جلد چھٹکاراحاصل کریں گے۔
حکومت کے پاس کوئی پالیسی نہیں
مشیر اطلاعات کا کہنا تھا کہ وزیر خود شور مچاتے ہیں اور گورنر ان کے ہمنوا ہوتے  ہیں ، وزیراعظم کو کبھی کارروائی دیکھنے کیلئے بھولے سے ایوان میں آنا چاہیے،حکومت کے پاس کوئی پالیسی،ایجنڈا،منشور نہیں یہ خود اپنی دشمن ہے، پی آئی اے میں کوئی فرسٹ کلاس نہیں،یہ کب تک جھوٹ بولیں گے۔ اس سے پہلے کراچی میں  میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے  وفاقی وزیر اطلاعات فواد چودھری نے کہا تھا کہ این ایف سی ایوارڈ میں فاٹا کی ترقی کیلئے صرف سندھ اپنا حصہ نہیں ڈال رہا،سندھ نے عملی کام سے خود کو  لاتعلق  کر رکھاہے ۔