Saturday, July 27, 2024

وفاق میں حکومت سازی، بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری

وفاق میں حکومت سازی، بنی گالہ میں مشاورتی اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری
August 3, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) صوبوں کی وزارت اعلیٰ اور وفاق میں حکومت سازی کے لیے نمبر گیم کو اپنے حق میں کرنے کے لیے بنی گالا میں مشاورتی اجلاس اور ملاقاتوں کا سلسلہ جاری ہے۔ کپتان آج بھی اہم ملاقاتیں کریں گے۔ بنی گالہ میں کپتان اپنے کھلاڑیوں کے ساتھ حکومت سازی کے لیے موزوں نمبرز حاصل کرنے میں کوشاں ہیں۔ چئیرمین تحریک انصاف سے بلوچستان عوامی پارٹی اور مسلم لیگ ق اور دیگر کئی آزاد امیدواروں نے ملاقاتیں کر کے حمایت کا یقین دلایا ہے۔ چئیرمین تحریک انصاف سے آج بنی گالہ میں ایم کیو ایم کا وفد خالد مقبول صدیقی کی سربراہی میں ملاقات کریگا۔ وفد میں فیصل سبزواری اور عامر خان بھی شامل ہیں۔ ایم کیو ایم کا وفد عمران خان کے ساتھ سندھ میں گرینڈ اپوزیشن الائنس اور وفاق میں حکومت سازی کے لیے پی ٹی آئی کی حمایت پر بھی یقین دہانی کرائے گا۔