Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی

وفاق میں حکومت بنانے کیلئے پی ٹی آئی نے مطلوبہ اکثریت حاصل کر لی
August 4, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاق میں حکومت بنانے کے لیے پی ٹی آئی نے مطلوبہ عددی اکثریت حاصل کر لی۔ ایم کیوا یم پاکستان ، علی محمد مہر اور شبیر قریشی نے حمایت کا اعلان کر دیا جبکہ پیر پگارا نے بھی حمایت کرنے کی یقین دہانی کرا دی۔ جہانگیر ترین کی بھاگ دوڑ نے بازی پلٹ دی۔ آزاد ارکان قومی وصوبائی اسمبلی  کی پی ٹی آئی میں شمولیت اور مختلف سیاسی جماعتوں کی حمایت حاصل کرنے میں اہم کردار ادا کیا ۔ گھوٹکی سے کامیاب ہونے والے علی محمد مہر  اور شبیر قریشی  نے پی ٹی آئی کی حمایت  کا اعلان کر دیا۔ اسلم بھوتانی نے بھی حمایت کا یقین دلایا ہے۔ ادھر فواد چودھری نے دعویٰ کیا ہے کہ پنجاب میں پی ٹی آئی حکومت بنائے گی، پچیس آزاد رکن شامل ہو چکے ہیں۔ شیخ رشید نے کہا کہ عمران خان نے وزرائے اعلیٰ کیلئے نام فائنل کر لیے، پیر کی صبح تک نئی وفاقی کابینہ کا بھی اعلان کردیا جائے گا۔ سربراہ عوامی مسلم لیگ نے ن لیگ میں فارورڈ بلاک بننے کا دعویٰ بھی کر دیا اور کہا کہ اسحاق ڈار سلطانی گواہ بنیں گے ۔ادھر اپوزیشن نے بھی تحریک انصاف کو ٹف ٹائم دینے کے لیے  کمر کس لی۔آٹھ اگست کو الیکشن کمیشن کے سامنے احتجاج کا اعلان کر دیا۔ نو اگست کو الیکشن کمیشن کے صوبائی دفاتر کے سامنے مظاہرے ہوں گے۔