Friday, September 20, 2024

وفاق سے اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو دینے کی سفارش کرینگے: وزیرخزانہ سندھ

وفاق سے اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو دینے کی سفارش کرینگے: وزیرخزانہ سندھ
October 6, 2015
کراچی (92نیوز) صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے کہ اگلے این ایف سی ایوارڈ میں وفاق سے اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو دینے کی سفارش کی جائے گی۔ صوبائی وزیر نے پاکستان سٹیل ملزکی سندھ حکومت کو حوالگی کی خبروں کی بھی تردید کر دی۔ تفصیلات کے مطابق سندھ بورڈ آف ریونیو کی جانب سے کراچی میں جاری تین روزہ ورکشاپ سے خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر خزانہ سندھ مراد علی شاہ کا کہنا ہے انیس سو تہتر کے قانون کے تحت تیل اور گیس کی رائلٹی وفاق وصول کرتا ہے لیکن اب یہ رائلٹی سندھ خود وصول کرنا چاہتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ اگلے این ایف سی ایوارڈ میں وفاق سے اشیاءپر سیلز ٹیکس کی وصولی صوبوں کو دینے کی سفارش کی جائے گی۔ سندھ کے وزیرخزانہ نے نیپرا کی رپورٹ پر کہا کہ بجلی کے زائد بل ادا کرنے والے صارفین کو پیسے واپس دلوائیں گے۔ مراد علی شاہ کا کہنا تھاکہ سٹیل ملز کی سندھ حکومت کو حوالگی کے حوالے سے خبروں میں کوئی صداقت نہیں ہے۔ چیئرمین ایس آر بی تسفین خالد کا کہنا تھا کہ رواں سال ایس آر بی باسٹھ ارب روپے کا ہدف حاصل کر لے گا۔