Saturday, January 28, 2023

وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دے رہا ، وزیراعلی سندھ کا شکوہ

وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پانی نہیں دے رہا ، وزیراعلی سندھ کا شکوہ
 کراچی (92 نیوز) وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے شکوہ کرتے ہوئے کہا وفاق سندھ کو اس کے حصے کا پانی بھی نہیں دے رہا۔ سندھ اسمبلی کے اجلاس میں حکومت اور اپوزیشن میں کھٹ پھٹ ہوئی۔ اپوزیشن نے سوالوں کے جواب نہ ملنے پر احتجاج کیا۔ اپوزیشن کے عارف جتوئی نے کہا کہ حقائق کو چھپایا جا رہا ہے، تحقیقات ہونی چاہیں۔ متحدہ کے خواجہ اظہار نے کہا کہ سوالات کے جواب نہ دے کر محکمہ راہ فرار اختیار کر رہے۔ تھر کا ذکر آیا تو وزراء نے ترقیاتی کام گنوائے۔ اپوزیشن نے تھرکے عوام کی بھوک وافلاس پر بات کی۔ وزیر اعلی مراد علی شاہ کا بطور انچارج وزیر آبپاشی پالیسی بیان دیتے ہوئے کہنا تھا کہ وفاقی حکومت پانی کے مسئلے پر سندھ کے ساتھ زیادتی کر رہی ہے۔ وزیر اعلی سندھ نے کہا کہ سندھ کے حق کے لئے ہر فورم پر آواز اٹھائیں گے۔