Monday, November 29, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی ، کپتان نے مشاورت کے لئے سینئر قیادت بلا لی

وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی ، کپتان نے مشاورت کے لئے سینئر قیادت بلا لی
July 31, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاق اور صوبوں میں حکومت سازی کے معاملے پر کپتان نے مشاورت کے لئے سینئر قیادت کو بنی گالہ بلا لیا۔ کے پی کے اور پنجاب کے وزراء اعلی سے متعلق اجلاس طلب کرتے ہوئے کپتان نے اپنی دیگر تمام ملاقاتیں منسوخ کر دیں ۔ اجلاس میں شرکت کے لیے عمران خان نے جہانگیر ترین، شاہ محمود قریشی، شفقت محمود اور اسد عمر کو بنی گالہ بلا لیا ۔ علیم خان، فواد چوہدری اور محمود الرشید بھی اجلاس میں شریک ہونگے ۔کے پی کے سے عاطف خان، شہرام ترکئی اور علی امین گنڈا پور کو بھی بنی گالہ طلب کیا گیا ہے۔ دوران اجلاس عمران خان پنجاب اور کے پی کے میں وزرا اعلی  کی تعیناتی سے متعلق قیادت سے رائے لیں گے۔