Friday, October 22, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاق المدارس کی اپیل پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے خلاف احتجاجی مظاہرے

وفاق المدارس کی اپیل پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے خلاف احتجاجی مظاہرے
May 9, 2015
اسلام آباد(ویب ڈٰیسک)وفاق المدارس کی اپیل پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کے مدارس کیخلاف بیان پر احتجاجی مظاہرے کئے گئے اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے سامنے وفاقی وزیر کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق وفاق المدارس کی اپیل پر وفاقی وزیر برائے اطلاعات و نشریات پرویز رشید کیخلاف احتجاجی مظاہرہ کیا گیا۔ اسلام آباد میں نیشنل پریس کلب کے باہر مظاہرے سے خطاب کرتے ہوئے مقررین نے کہا کہ وفاقی وزیر کا شعائر اسلامی اور مدارس کے خلاف جو زبان استعمال کی ہے وہ قابل مذمت ہے۔ انہوں نے کہا کہ مدارس میں اللہ اور اس کے رسولﷺ کی تعلیمات کا درس دیا جاتا ہے اور اس کو کوئی ختم نہیں کر سکتا ہے۔ انہوں نے کہا کہ پرویز رشید نے مدارس کیخلاف جن عزائم کااظہار کیا ہے وہ کبھی پوری نہیں ہونگی۔ مظاہرین نے حکومت سے مطالبہ کیا کہ وزیراعظم میاں محمد نواز شریف وزیر اطلاعات کے بیان کا نوٹس لیکر وضاحت کریں
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔