وفاقی ہسپتالوں کو دوبارہ عدالتی حکم سےوفاق کے ماتحت کرنے پرملازمین کا جشن

اسلام آباد(92نیوز)وفاقی ہسپتالوں کو دوبارہ وفاق کے ماتحت کرنے کےعدالتی حکم پر ملازمین نے جشن منایا ڈھول کی تھاپ پر بھنگڑے ڈالے اور مٹھائیاں بھی تقسیم کیں۔
تفصیلات کےمطابق اٹھارویں ترمیم کے تحت جناح ہسپتال، قومی ادارہ برائے امراض قلب اور قومی ادارہ برائے صحت اطفال کو محکمہ صحت کے ماتحت کرنے کا حکم دیا گیا تھا اور یہ کیس پانچ سال تک زیر سماعت رہا بلآخر چار جولائی کو سندھ ہائیکورٹ نے ہسپتالوں کو وفاق کے ماتحت کرنے کا حکم دیا تو ملازمین نےشاندار جشن منایا اور دھول کی تھاپ پر رقص کیا۔
جشن منانےوالوں میں ہسپتال کے ڈپٹی ڈائریکٹر سیکورٹی نے بھی بھنگڑا ڈالا اور اس پر خوشی کا اظہار کیا۔
ڈپی ڈائریکٹر کا کہنا تھا کہ ہسپتالوں کی قسمت کا فیصلہ نہ ہونے پر نہ ہی بھرتیاں ہوسکتی تھیں اور نہ ہی تبادلےو تقرریاں لیکن عدالتی حکم پر ملازمین اور انتظامی افسران نےہسپتالوں کو دوبارہ وفاق میں جانے کی حامی بھرلی ہے۔