وفاقی کابینہ کی چھوٹے کاروبار والوں کے لیے 75 ارب روپے کے پیکیج کی توثیق

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے چھوٹے کاروبار والوں کے لیے 75 ارب روپے کے پیکیج کی توثیق کردی۔
وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کا اہم اجلاس ہوا۔ اجلاس میں 12 نکاتی ایجنڈے کی منظوری دی گئی۔ چینی بحران پر انکوائری کمیشن کو مزید تین ہفتے کی مہلت دے دی گئی ۔ کورونا سے لڑنے والے طبی عملے کی معاونت کیلئے پیکیج منظور کر لیا گیا۔ قانونی مقدمات سے متعلق کابینہ کمیٹی کے فیصلوں کی بھی توثیق کر دی گئی۔
وفاقی کابینہ نے مالیاتی معاہدوں سے متعلق بلز 2020 کی منظوری دے دی۔ پاک عرب ریفائنری کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تشکیل نو کی بھی منظوری دے دی۔