Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی کابینہ کی تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری

وفاقی کابینہ کی تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری
November 6, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے تحریک لبیک پاکستان سے پابندی ہٹانے کی منظوری دے دی۔

حکومتی کمیٹی اور تحریک لبیک کے درمیان معاہدے پر عملدرآمد میں اہم پیشرفت ہوئی ہے۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے سرکولیشن کے ذریعے وزارت داخلہ کی سمری کی منظوری دی۔

تحریک لبیک کا نام کالعدم جماعتوں کی فہرست سے نکالا جائے گا، ٹی ایل پی سے معاہدے اور پنجاب حکومت کی سفارش پر پابندی ہٹائی گئی۔

ادھر وزیرآباد اور گجرات کے درمیان چناب پل کی ایک سائیڈ ٹریفک کیلئے کھول دی گئی، پل پر لگائی گئی رکاوٹیں ہٹانے کا کام جاری ہے۔ پل پر سے کینٹینر ہٹا دئیے گئے۔ چناب پل 14 دن بند رہا۔