Tuesday, April 30, 2024

وفاقی کابینہ کا اجلاس 20اپریل کو طلب، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور

وفاقی کابینہ کا اجلاس 20اپریل کو طلب، 13 نکاتی ایجنڈے پر غور
April 17, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کا اجلاس 20 اپریل کو طلب کرلیا گیا، کابینہ اجلاس میں 13 نکاتی ایجنڈے پر غور کیا جائے گا۔

وفاقی کابینہ کرتارپور راہداری منصوبے کو پیپرا رولز سے استثنیٰ دینے کی منظوری دے گی، اشیائے خوردونوش کی طلب و رسد کا ریکارڈ رکھنے کے لیے ڈیٹا بیس کے قیام کی منظوری دی گئی ،       اقوام متحدہ کی آرمرڈ گاڑیوں کو کراچی سے کابل لے جانے کی اجازت کی سمری کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔

معاون خصوصی برائے توانائی گردشی قرضے کے خاتمے کا پلان کابینہ اجلاس میں پیش کریں گے، ڈاکٹر عشرت حسین پی آئی اے کی ری سٹرکچرنگ پر کابینہ کو بریفنگ دیں گے کابینہ فیڈرل میڈیکل ٹیچنگ آرڈیننس کے تحت بورڈ آف گورنرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی ۔ وفاقی کابینہ سٹریٹجک ایکسپورٹ کنٹرول ڈویژن کے اختیارات منتقل کرنے کی سمری پر غور کرے گی۔

وفاقی کابینہ جوائنٹ انوسٹمنٹ کمپنیز کے بورڈ آف ڈائریکٹرز کی تعیناتی کی منظوری دے گی کابینہ نیشنل انشورنس کمپنی کے چیف ایگزیکٹو کی تعیناتی کی منظوری دے گی نوشہرہ میں ریلوے کی زمین پر کثیرالمنزلہ عمارت کی تعمیر کا معاملہ ایک بار پھر کابینہ ایجنڈا میں شامل ہے ۔