Tuesday, September 27, 2022

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، صدر کو ممنوعہ بور اسلحہ کا لائسنس دینے کی منظوری

وفاقی کابینہ کا اجلاس ، صدر کو ممنوعہ بور اسلحہ کا لائسنس دینے کی منظوری
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ کے اجلاس میں صدر کو ممنوعہ بور اسلحہ کا لائسنس دینے کی منظوری دے دی گئی۔ وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نوازشریف ، شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانتوں کا معاملہ زیر بحث آیا۔ وفاقی کابینہ نے نوازشریف کی ضمانت میں توسیع نہ کرنے کے پنجاب حکومت کے فیصلے کی ستائش کر دی۔ کابینہ نے اتفاق کیا کہ شاہد خاقان عباسی اور احسن اقبال کی ضمانت چیلنج ہونا چاہیے ۔ کابینہ ارکان نے کہا نیب خود مختار ادارہ ہے۔ اسلام آباد ہائی کورٹ کے خلاف اعلیٰ فورم پر رجوع کرنا چاہیے ۔ ذرائع کے مطابق کابینہ نے فیصلہ کیا ہے کہ مریم نوازکو بیرون ملک جانے کی اجازت نہیں دی جائے گی ۔ معان خصوصی فردوس عاشق اعوان نے نوازشریف کو مفرور قرار دے دیا۔ کہتی ہیں اگر وہ واپس نہ آئے تو اشتہاری ہو جائیں گے ۔ کابینہ اجلاس میں بجلی کی قیمتیں نہ بڑھانے اور عوام کو ریلیف پیکیج دینے پر وزیراعظم عمران  کو خراج تحسین پیش کیا گیا۔