Sunday, December 4, 2022

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 19 رکنی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

وفاقی کابینہ کا اجلاس آج، 19 رکنی ایجنڈے پر غور کیا جائیگا

اسلام آباد ( 92 نیوز) وزیراعظم عمران خان کی زیر صدارت وفاقی کابینہ کااجلاس آج ہو گا ۔

اجلاس میں 19رکنی ایجنڈے پرغورہو کیا جائیگا ۔اجلاس میں فاٹا کے بجٹ اور دیگرفنڈز کی خیبرپختونخوا کو منتقلی کا فیصلہ کئے جانے کا بھی امکان ہے ۔

کابینہ کے ایجنڈے میں سماجی تحفظ اورغربت کے خاتمے کیلئے ڈویژن کے قیام کی منظوری،پی آئی اے کے نئے چیف ایگزیکٹوافسرکی تعیناتی کی منظوری بھی شامل ہیں جبکہ وژن ایئرکے ڈومیسٹک اورانٹرنیشنل لائسنس کی مدت میں اضافے کا بھی امکان ہے ۔

 اجلاس میں انڈین پریمیئرلیگ کے میچزدکھانے پر مکمل پابندی لگائے جانے کا امکان ہے ۔