Friday, February 23, 2024

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی

وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج کی منظوری دے دی
March 16, 2021

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے رمضان پیکیج ، ممنوعہ اسلحہ لائسنس کے اجرا کے ایجنڈا آئٹمز اور نیشنل بک فاؤنڈیشن کے ایم ڈی کی تقرری کی منظوری دے دی۔

وزیراعظم عمران خان کی زیرصدارت وفاقی کابینہ کا اجلاس ہوا۔ اجلاس میں گیس کی ترقیاتی اسکیموں پرعملدرآمد کا جائزہ لیا گیا۔ کابینہ نے چیئرمین کراچی پورٹ ٹرسٹ ، سندھ انفراسٹرکچر ڈویلپمنٹ کمپنی کے سی ای او کے اضافی چارج کی منظوری دیدی۔

کابینہ اجلاس میں سوشل ویلفیئر فنڈ 2021 کے استعمال کےلئے رہنما اصولوں ، جی بی اسکاؤٹس کی 17 پلاٹونز کو داخلی سکیورٹی کے استعمال اور نیشنل کونسل برائے ہومیو پیتھی کے چیئرمین اور وائس چیئرمین کے نوٹیفکیشن کی منظوری بھی دی گئی۔ کابینہ نے اقتصادی رابطہ کمیٹی کے 10 مارچ کے فیصلوں کی توثیق کر دی۔

وزیر اعظم کی زیر صدارت  کابینہ  اجلاس میں رولز آف بزنس 1973 میں ترامیم اور ایف نائن پارک ، پاک چین دوستی سنٹر اور فاٹا ہاؤس کے مختلف امور کےلیے استعمال کا ایجنڈا مؤخر کر دیا ۔ کابینہ نے پاکستان میں مقیم افغان مہاجرین کے رجسٹریشن کارڈز کی مدت میں توسیع کر دی۔