Tuesday, November 29, 2022

وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 31 مارچ 2017 تک توسیع کی مںظوری دیدی

وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں 31 مارچ 2017 تک توسیع کی مںظوری دیدی
اسلام آباد(92نیوز)وفاقی کابینہ نے رجسٹرڈ افغان مہاجرین کے قیام میں  اکتیس مارچ  دوہزار سترہ تک توسیع کی منظوری دیدی  وزیراعظم نوازشریف کہتے ہیں کہ افغان ہمارے بھائی اور بہت عزیز ہیں نہیں چاہتے انہیں خوفزدہ کیا جائے۔ کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی اراضی کے حصول اور معاوضے کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی۔ تفصیلات کےمطابق وفاقی کابینہ کا اجلاس وزیراعظم کی صدارت میں ہوا کابینہ نے منظوری دی کہ پاکستان میں رہائش پذیر رجسٹرڈ افغان مہاجرین 31مارچ2017ءتک پاکستان میں رہ سکیں گے۔وزیراعظم نے کہا کہ افغان مہاجرین ہمارے مہمان اور بھائی ہیں ہم نہیں چاہتے کہ مہاجرین کو خوفزدہ نہ کیا جائے وزیراعظم نے ہدایت کی کہ قومی قیادت وزارت سیفران اور افغان مہاجرین کے نمائندوں کے ساتھ ملکر اس حوالے سے مشاورت کی جائے۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ مہاجرین کوسہولتیں فراہم کرنے کےلئے ٹھوس اقدامات کئے جائیں۔ دوسری جانب کابینہ نے دیامیر بھاشا ڈیم کی اراضی کے حصول اور معاوضے کی ادائیگی کی بھی منظوری دے دی۔ وزیراعظم نے کہا کہ توانائی بحران کے خاتمے کےلئے شارٹ ٹرم مڈٹرم اور لانگ ٹرم منصوبے شروع کئے جائیں کابینہ نے گزشتہ اجلاس کے فیصلوں سمیت اقتصادی رابطہ کمیٹی کے فیصلوں کی توثیق کردی۔ انڈونیشیاءکے ساتھ دفاعی شعبے  اردن کے ساتھ بینکنگ اور فنانس۔ دوہرے ٹیکسوں سے متعلق سارک ممالک کے درمیان تعاون کی بھی منظوری دی گئی برآمدات میں اضافے کے حصول سے متعلق ایجنڈا آئندہ اجلاس تک موخر کردیا گیا۔