Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی

وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی
July 13, 2017

اسلام آباد(92نیوز)جے آئی ٹی رپورٹ کے بعد وفاقی کابینہ کے اجلاس پہ اجلاس ہورہے ہیں ۔ قانونی اور سیاسی حکمت عملی کے لئے آج بھی بڑی بیھٹک ہوئی جس میں  بڑے فیصلے کئے گئے ۔ وفاقی کابینہ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی۔ نوازشریف کہتے ہیں سازش ہو رہی ہے استعفی نہیں دوں گا۔ آئینی اور قانونی جنگ لڑوں گا۔ رپورٹ مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے ۔

تفصیلات کےمطابق وزیراعظم نوازشریف کی صدارت میں کابینہ کاہنگامی اجلاس ہوا۔آئینی و قانونی ماہرین نے جے آئی ٹی  رپورٹ پر بریفنگ دی۔ اجلاس میں آئندہ کی سیاسی اور قانونی حکمت عملی کا جائزہ لیا بھی گیا۔ کابینہ نے جے آئی ٹی رپورٹ مسترد کر دی ۔ اجلاس میں آئینی و قانونی جنگ لڑنے اورمحالفین کو بھر پور جواب دینے پر اتفاق کیا گیا۔ وزیراعظم نے مستعفی نہ ہونےکا دوٹوک اعلان کیا تو کابینہ ارکان نے ڈیسک بجا کر فیصلے کی توثیق کی۔ اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعظم نوازشریف کا کہنا تھاجےآئی ٹی کی رپورٹ ہمارے ذاتی کاروبار کے بارے میں مفروضوں، الزامات اور بہتانوں کا مجموعہ ہے۔ ہمارے خاندان نے سیاست سے کچھ نہی کمایا البتہ کھویا بہت کچھ ہے۔انہوں نے کہا 1985ء سے لیکر آج تک 32 برس کے دوران ایک پیسے کی خرد برد بھی کی تو بتائیں ۔ وقت آنے پر سب راز کھل جائیں گے اور وہ وقت زیادہ دور نہیں۔ ہم تعمیر وترقی کے سفر کو ڈی ریل نہیں ہونے دیں گے۔پاکستان ماضی میں ان تماشوں کی بہت بھاری قیمت ادا کرچکا ہے یہ سلسلہ اب بند ہوجانا چاہئیے۔کیا جمہوریت فروش سازشی ٹولے کے کہنے پر استعفیٰ دے دوں؟ اللہ کے فضل وکرم سے میرے ضمیر پر کوئی بوجھ نہیں۔ کابینہ نے اسلام آباد ائیرپورٹ کا نام تجویز کرنے کیلئے خصوصی کمیٹی تشکیل دے دی۔ کمیٹی میں حاصل بزنجو، عرفان صدیقی، مریم اورنگ زیب اور بیرسٹر ظفر اللہ شامل ہیں۔ کابینہ نے اوگرا میں ممبر گیس اور ممبر آئل کی تقرری کے لئے نئے قوائد و ضوابط  کی منظوری بھی دی ۔