وفاقی کابینہ نے براڈ شیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کو ایک رکنی انکوائری کمیشن میں تبدیل کردیا

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ نے براڈشیٹ پر تحقیقاتی کمیٹی کو ایک رکنی انکوائری کمیشن میں تبدیل کردیا، جسٹس ریٹائرڈ عظمت سعید تحقیقات کرکے وزیراعظم کو رپورٹ پیش کریں گے۔
ادھر وفاقی کابینہ نے ایف نائن پارک گروی رکھنے سے متعلق وزارت خزانہ کی سمری بھی مسترد کردی، ایف نائن پارک کی جگہ اسلام آباد کلب کو گروی رکھنے کی تجویز آگئی۔