Tuesday, January 18, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا

وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا
October 5, 2018
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی کابینہ میں شامل کئے گئے 6 نئے وزراء نے حلف اٹھا لیا۔  کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہو گئی۔ ایوان صدر اسلام آباد میں وفاقی وزراء کی حلف برداری کی تقریب ہوئی۔ صدر مملکت ڈاکٹر عارف علوی نے وفاقی وزراء سے حلف لیا۔ علی امین گنڈا پور، فیصل واؤڈا، اعظم سواتی، محمد میاں سومرو اور صاحبزادہ محبوب سلطان وفاقی وزیر جب کہ زرتاج گل نے وزیر مملکت کے عہدے کا حلف  اٹھایا۔ نئے وزراء کی حلف برداری کے بعد وفاقی کابینہ کے ارکان کی تعداد 38 ہوگئی ہے ، جس میں 24 وفاقی وزراء، 6 وزرائے مملکت جب کہ 8 مشیران و معاونین شامل ہیں۔