Tuesday, April 30, 2024

وفاقی کابینہ اورقومی اقتصادی کونسل کے اجلاس طلب ،وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے

وفاقی کابینہ اورقومی اقتصادی کونسل کے اجلاس طلب ،وزیراعظم ویڈیو لنک کے ذریعے خطاب کرینگے
May 28, 2016
اسلام آباد(92نیوز)وزیراعظم نواز شریف بائیس مئی سے لندن میں ہیں، منگل کو ان کی اوپن ہارٹ سرجری ہوگی، وزیراعظم نے پیر کو وفاقی کابینہ اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس بلالیے، ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت کریں گے۔ تفصیلات کےمطابق وزیر اعظم نواز شریف کی لندن میں اوپن ہارٹ سرجری کے باعث وفاقی  بجٹ کی منظوری  کا عمل متاثر ہونےسے بچانے کے لیے وزیراعظم نے پیر کو وفاقی کابینہ اور قومی اقتصادی کونسل کے اجلاس طلب کر لیے وہ لندن میں  ہائی کمیشن سے ویڈیو لنک کے ذریعے صدارت اور کابینہ سے خطاب کریں گے۔ واضح رہے کہ ملک کو درپیش صورتحال پر مشاورت کے لئے وزیر اعظم ہاؤس  میں اہم اجلاس بھی ہوا، وزیر اعلی پنجاب شہباز شریف،وزیر داخلہ چوہدری نثار علی خان،وزیر خزانہ اسحاق ڈار، وزیر قانون پنجاب رانا ثناء اللہ اور چیف سیکرٹری پنجاب نے شرکت کی، وزیر اعظم کی ملک سے عدم موجودگی سے پیدا ہونے والی صورت حال کا جائزہ لیا گیا، دوسری طرف وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور وزیر داخلہ چودھری نثار نے راولپنڈی میں کچھ اہم ملاقاتیں بھی کیں۔ ترجمان وزیراعظم ہاوس کا کہنا ہے کہ وزیراعظم وزراء سے مکمل رابطے میں ہیں اور لندن میں رہ کر بھی امور مملکت کی نگرانی کر رہے ہیں،شہباز شریف اور شریف فیملی کے ارکان جلد لندن پہنچیں گے،اور وزیراعظم کے آپریشن کے موقع پر لندن میں موجود رہیں گے۔