Saturday, January 22, 2022
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK) آج کا اخبار English News
English News آج کا اخبار
براہراست ٹی وی براہراست نشریات(UK)

وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے وزیر اعظم کے حکم پر روک دیے گئے

وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے وزیر اعظم کے حکم پر روک دیے گئے
February 2, 2019
اسلام آباد ( 92 نیوز) وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے اگلے ہی روز وزیر اعظم کے حکم پر روک دیے گئے۔ وزیر اعظم کی جانب سے وفاقی پولیس کے اعلیٰ افسران کے تبادلے روکنے کے معاملے پر  وزارت داخلہ اور اسٹیبلمشنٹ ڈویژن آمنے سامنے آگئے ۔ ذرائع کا کہنا ہے کہ  وزارت داخلہ کا کہنا ہے کہ اعلیٰ افسران کے تبادلوں پر وزیر اعظم کو اعتماد مین نہیں لیا گیا تھا ۔ ذرائع نے بتایا کہ دوسری جانب  اسٹیبلشمنٹ ڈویژن  کا موقف ہے کہ ڈی آئی جی اور ایس ایس پی آپریشنز کی تقرری اور تبادلے وزارت داخلہ کا اختیار نہیں ۔