وفاقی وزیر کو خوش کرنے کیلئےبچوں کو سمر کیمپ کے نام پر گرمی میں بٹھا دیا گیا

لاہور(92نیوز)وفاقی وزیرخواجہ سعدرفیق کوخوش کرنےکےلیےانتظامیہ کابچوں کےساتھ بھونڈامذاق،،سمرکیمپ کےنام پربلاکرگرمی میں بٹھادیا تقریرپرتالیاں بھی بجوائیں اورنچوایابھی ،زبردستی پربچےمنہ بسورتےرہے ۔
تفصیلات کے مطابق والٹن روڈ پر تین کروڑ کی لاگت سے تعمیر ہونے والے اوور ہیڈ برج کے افتتاح کے موقع پرشرکاکی تعدادبڑھانےاوروفاقی وزیرکوخوش کرنےکےلیےسکول کےبچوں کوسمرکیمپ کےنام پربلایاگیا،سلسلہ یہیں تک ہی موقوف نہیں رہابلکہ زبردستی بلائےگئےبچوں سے خواجہ سعدرفیق کی تقریرپرتالیاں بھی بجوائی گئیں۔
تقریب میں شریک بچوں نے جشن آزادی کےحوالے سے نعرےلگائے اوررقص بھی کیا
سمرکیمپ کےنام پرزبردستی بلائےجانےپربچےناراض نظرآئے،بچوں کاکہناتھاکہ صرف اپنےنمبربنانےکےلیے انہیں یوں گرمی میں پریشان کیاگیا۔