Saturday, October 16, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس بریفنگ،صحافیوں کے چبھتے سوالوں کا جواب دینے میں ناکام

وفاقی وزیر مذہبی امور کی پریس بریفنگ،صحافیوں کے چبھتے سوالوں کا جواب دینے میں ناکام
October 8, 2015
اسلام آباد(92نیوز)سانحہ منیٰ کے بعد آخر کار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف میڈیا کو بریفنگ دینے آہی گئے،لیکن  صحافیوں نے سوال الف پوچھا تو جواب ب آیا،اس کو کہتے ہیں سوال گندم  اور جواب چنا۔ تفصیلات کےمطابق سانحہ منی کے بعد آخر کار وفاقی وزیر مذہبی امور سردار محمد یوسف میڈیا کو بریفنگ دینے آہی گئےلیکن صحافیوں نے سوال الف پوچھا تو جواب ب آیا اس کو کہتے ہیں سوال گندم جواب چنا پہلے تو وفاقی وزیر نے خود ستائشی کی انتہا کرتے ہوئے سانحہ منی کی بجائے حج انتظامات پر تعریفوں کے پل باندھ دئیے اور جب سوال وجواب کی باری آئی تو پریس بریفنگ مچھلی منڈی بن گئی۔ وفاقی وزیر نے کہا کہ سعودی عرب نے جن شہداء کی تصدیق کی ہے ان کی تعداد اڑتالیس ہے جبکہ جن کی عزیز و اقارب نے شناخت کی ان کی تعداد اکتالیس ہے۔ عزیر واقارب کو سرکاری حج پر بھجوانے سے متعلق سوال کا جواب دیتے ہوئے وفاقی وزیر نے کہا کہ اس کی مکمل انکوائری کی جائے گی۔ وفاقی وزیر نے اس بات کا بھی انکشاف کیا کہ انہوں نے سانحہ منی کے فوراً بعد حراست میں لئے گئے پاکستانیوں کا معاملہ بھی سعودی حکام کے ساتھ اٹھایا تاہم وفاقی وزیر اس بات کا تسلی بخش جواب نہ دے سکے کہ آیا سانحہ منی کی وجوہات پر انہیں اعتماد میں لیا گیا ہے یا نہیں۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔