Monday, September 26, 2022

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی مانگ لی

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی مانگ لی
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم نے سابق اٹارنی جنرل انور منصور سے معافی مانگ لی۔ فروغ نسیم نے کہا انور منصور میرے بڑے بھائیوں کی طرح ہیں۔ انور منصور بارے جو بیان دیا وہ واپس لیتا ہوں۔ انہوں نے کہا مجھے خالد جاوید کی تعیناتی پر کوئی تحفظات نہیں ہیں۔ خالد جاوید سے بھائیوں والا تعلق ہے۔ فروغ نسیم کا کہنا تھا میرے والد کا خالد جاوید کے والد کے ساتھ پرانا تعلق ہے۔ جو یہ کہتا مجھے خالد جاوید پر اعتراض ہے تو اسکی کریڈیبلٹی پر سوالیہ نشان ہے۔ ادھر اٹارنی جنرل خالد جاوید نے کہا فروغ نسیم کے والد میرے بڑے مہربان تھے۔ میں کنسلٹنٹ تھا مجھ پر اعتراض ہوتا تھا تو فروغ نسیم کے والد میرا دفاع کرتے تھے۔