Monday, November 28, 2022

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے

وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سے مستعفی ہو گئے
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر قانون فروغ نسیم عہدے سےمستعفی ہو گئے۔ وزیراعظم نے استعفیٰ منظور کر لیا۔ وفاقی وزیر شیخ رشید نے کہا کہ فروغ نسیم بطور وزیر قانون آرمی چیف کا کیس نہیں لڑسکتے تھے اس لئے عہدہ چھوڑ دیا جبکہ شہزاد اکبر بولے وزیراعظم چاہیں گے تو انہیں دوبارہ کابینہ میں شامل کرلیا جائے گا۔ آج افواہیں زیر گردش تھیں کہ وزیراعظم نے آرمی چیف کی توسیع کے نوٹیفکیشن کی معطلی پر فروغ نسیم پر برہمی کا اظہار کیا تاہم شیخ رشید نے اس کی تردید کی اور کہا پوری کابینہ نے وزیر قانون کی خدمات کی تعریف کی۔ وزیر قانون فروغ نسیم نے عہدے کی قربانی دے دی اور استعفے کے بعد اٹارنی جنرل کے ساتھ ملکر سپریم کورٹ میں آرمی چیف کا دفاع کریں گے۔