Monday, February 6, 2023

وفاقی وزیر علی زیدی سابق صدر کی جائیدادوں کی دستاویزات ٹویٹر پر لے آئے

وفاقی وزیر علی زیدی سابق صدر کی جائیدادوں کی دستاویزات ٹویٹر پر لے آئے
کراچی (92 نیوز) وفاقی وزیر علی زیدی سابق صدر آصف زرداری کی امریکہ میں جائیدادوں کی دستاویزات سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لے آئے۔ نائنٹی ٹو نیوز سے گفتگو کرتے ہوئے وفاقی وزیرعلی زیدی کا کہنا ہے کہ امریکا میں جائیداد بیچنے کا پیپلزپارٹی کا دعویٰ جھوٹا ہے۔ ڈاکو منٹس کے مطابق آصف زرداری نے نومبر دو ہزار اٹھارہ تک پراپرٹی پر ٹیکس ادا کیا ہے۔ علی زیدی کہتے ہیں خرم شیر زمان کو ڈاکومنٹس دے دیئے ۔ الیکشن کمیشن میں آصف زرداری کے خلاف دی گئی درخواست کے ساتھ لگائے جائیں گے۔ وفاقی وزیرعلی زیدی کی طرف سے ٹویٹ کی گئی دستاویزات کے مطابق 524 ایسٹ سٹریٹ72 اپارٹمنٹ37 کی ٹیکس رسیدوں پر آصف زرداری کا نام درج ہے۔