Monday, October 3, 2022

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا مولانا کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان

وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور کا مولانا کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر علی امین گنڈاپور نے مولانا کے حلقے میں جلسہ کرنے کا اعلان کر دیا۔ انتخابی میدان میں مقابلے کا چیلنج بھی دے دیا۔ فضل الرحمٰن کے مطالبے پر حکومتی رہنما بھی میدان میں آگئے۔ علی امین گنڈاپور نے کہا مولانا دوبارہ انتخابات جیت کر دکھائیں، اپنی سیٹ چھوڑ دونگا۔ مولانا کے حلقے میں دگنی طاقت کا مظاہرہ کروں گا۔ انہوں نے کہا اپنی نشست ہارنے والا کس منہ سے وزیراعظم کا استعفیٰ مانگ رہا ہے۔ ادھر معاون خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کنٹینر پر موجود اپوزیشن رہنماؤں کی تصویر شئیر کرتے ہوئے لکھا کہ اگر غور کیا جائے تو اس وقت کنٹینر پر وہ پانچ خاندان ہیں جو ہمیشہ سے اس ملک پر حکمرانی کرتے رہے۔  اب وہ حکمرانی اپنی اولادوں تک پہنچانے کے لیئے ریاست پاکستان پر حملہ آور ہیں ۔ اپنے تندوتیز بیانات سے خبروں میں رہنے والے فواد چودھری بھی کسی سے پیچھے نہ رہے۔ مارچ والوں کو وارننگ دیتے ہوئے کہا کہ حکومت کو کمزور سمجھنے کی غلطی نہ کریں، تحمل کا مظاہرہ کر رہے ہیں۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1190524214157152256 وزیراعظم کے ایک اشارے پر ان پانچ پیاروں اور ان کے چمچوں پر زمین تنگ کر دیں گے۔ https://twitter.com/fawadchaudhry/status/1190499578174459905 فواد چودھری نے مزید لکھا کہ حلوہ مارچ کی وجہ سے پشاور موڑ کے گردو نواح میں تعفن پھیل گیا ہے، صفائی کیلئے CDA کو کروڑوں روپے کا فنڈ مختص کرنا پڑ رہا ہے۔ https://twitter.com/MuradSaeedPTI/status/1190534305434492928 وزیر مواصلات مراد سعید نے ٹویٹ داغا کہ ابو بچاو، اقامہ چھپاؤ، کمیٹی دلاؤ اور کرپشن بچاؤ سارے یکجا ہیں، ان کا نعرہ تھا "کھاتا ہے تو لگاتا بھی ہے"۔ عمران خان سے مسئلہ یہ ہے کہ نہ کھاتا ہے نہ کھانے دیتا ہے بلکہ جو یہ کھا چکے وہ بھی نکلوا کر عوام پر لگانا چاہتا ہے۔