وفاقی وزیر سائنس کا ملک میں الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزیر سائنس فواد چودھری نے ملک میں الیکٹرک رکشے اور موٹر سائیکل لانے کا اعلان کر دیا۔
وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چودھری نے پاکستان کونسل برائے قابل تجدید انرجی کا دورہ کیا اور بجلی سے چلنے والے موٹر سائیکل اور رکشہ کا جائزہ لیا ۔
وفاقی وزیر نے بجلی سے چلنے والے موٹرسائیکل اور رکشہ کی سواری بھی کی۔ فواد چودھری کا کہنا تھا الیکٹرانک ٹیکنالوجی میں تبدیلی سے ماحول میں کاربن میں کمی آئے گی۔
انہوں نے کہا پاکستان موٹرسائیکل اور رکشے بنانیوالا بڑا ملک ہے اور یہ مصنوعات ہمارا مستقبل ہے۔