Tuesday, October 4, 2022

 وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کیلئے تین شرائط رکھ دیں

 وفاقی وزیر اطلاعات پرویز رشید نے عمران خان کیلئے تین شرائط رکھ دیں
اسلام آباد (92نیوز) وفاقی وزیراطلاعات پرویزرشید نے عمران خان کے لئے تین شرائط رکھ دیں،کہتے ہیں عمران خان دوبارہ بلدیاتی انتخابات کرانے میں سنجیدہ ہیں تویہ  شرائط پوری کرکے اپنی سچائی ثابت کردیں۔ تفصیلات کے مطابق خیبرپختونخوامیں دھاندلی پراٹھنے والی آوازیں بلند سے بلند ترہونے لگی ہیں،تنقید میں اپنا حصہ ڈالتے ہوئے وزیراطلاعات پرویزرشیدنے عمران خان کو سچائی ثابت کرنے کے لئے تین شرائط پوری کرنے کا کہہ دیا۔ پہلی شرط یہ رکھی کہ بلدیاتی انتخابات میں قتل و غارت اورسرکاری مشینری کا استعمال کرنے والوں کو پارٹی سے نکال دیں پھر کہا کہ عمران خان عہد کریں کہ انتخابی نتائج چوری کرنے والوں کو آئندہ ٹکٹ نہیں دیں گے۔ پرویزرشید نے  تیسری شرط میں عمران خان سے  مرضی کے نتائج حاصل کرنے والےٹولوں کے نام افشا کرنے کا کہا۔ وفاقی وزیراطلاعات نے یہ بھی واضح کیا کہ کپتان شرائط پوری نہیں کرتے تو آئندہ وہ الیکشن چوری کرنے والوں کے  کپتان کہلائیں گے اورانہیں حکومت پردھاندلی کے الزامات لگانے کا سلسلہ بھی بند کرنا ہوگا۔