Tuesday, October 26, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی وزیر احسن اقبال کی بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے امانت علی کے لواحقین سے اظہارتعزیت ،امدادی چیک بھی دیا

وفاقی وزیر احسن اقبال کی بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی فائرنگ سے ہلاک ہونیوالے امانت علی کے لواحقین سے اظہارتعزیت ،امدادی چیک بھی دیا
May 3, 2015
شکرگڑھ(ویب ڈیسک)وفاقی وزیربرائے منصوبہ بندی و ترقیات احسن اقبال نے آج ڈی سی او نارووال کے ہمراہ بھارتی بارڈرسکیورٹی فورسز کی بلااشتعال فائرنگ سے جاں بحق  ہونیوالے امانت علی کے لواحقین سے اظہار تعزیت کیا اور ساتھ ہی مرحوم کے ورثا کو دس لاکھ کا امدادی چیک بھی دیا ۔ اس موقع پر میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے احسن اقبال نے کہا کہ شکرگڑھ سیکٹر پر بھارتی بارڈر سکیورٹی فورسز کی جانب سے بلا اشتعال فائرنگ سے پاکستانی کسان کی شہادت سرحدی قوانین کی خلاف ورزی اور ظالمانہ اقدام ہے۔ بھارتی سکی ورٹی فورسز سرحد پر ایسے واقعات کر کے خطے کا امن تباہ کر رہی ہے اس سے بھارت کا امیج بری طرح تباہ ہو رہا ہے ،خوشگوار تعلقات کی خواہش کو کمزوری نہ سمجھا جائے ایسی کارروائیوں سے کشیدگی بڑھے گی نقصان جنوبی ایشیا کو ہو گا ،بزدلانہ کارروائیاں خطے کے امن میں بگاڑ پیدا کریں گی۔انہوں نے کہا کہ وزیر اعلی پنجاب میاں شہباز شریف نےمرحوم کے لواحقین کےلئے 10لاکھ کی مالی امداد کی ہے جس سے اس کے بچوں کی تعلیم و تربیت اور دیگر معاملات طے پائے جائیں گے۔ الطاف حسین کے بیان پر اپنے ردعمل میں انہوں نے کہا کہ  الطاف حسین کے بیان سے قومی اداروں کا وقار مجروح ہوا ہے۔ افواج کی ساکھ کا خیال رکھنا حکومت کی ذمہ داری ہے غیر محتاط بیانات سے عوامی جذبات کو ٹھیس پہنچی ہے۔ انہوں نے کہا کہ کشمیریوں کو انکا حق خودارادیت ملنا چاہیے اس کے بغیر خطے میں پائیدار امن ممکن نہیں ،پاک چین تجارتی معاہدوں سے ملک ترقی کرے گا چین پاکستان اقتصادی راہداری کا عظیم منصوبہ پاکستان کی تقدیر بدل دے گا چین کی انرجی اور انفراسٹرکچر کے منصوبوں پر سرمایہ کاری مسلم لیگ ن کی حکومت وزیراعظم میاں نواز شریف پر اعتماد کا مظہر ہے۔
تازہ ترین خبریں حاصل کرنے کے لیے فوری اطلاع کی اجازت دیں

آپ کسی بھی وقت دائیں طرف نیچے بیل آئیکن پر صرف ایک کلک کے ذریعے آسانی سے سبسکرائب کر سکتے ہیں۔