Thursday, October 6, 2022

وفاقی وزا کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی چہ میگوئیاں، کابینہ میں نئی بحث شروع

وفاقی وزا کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی چہ میگوئیاں، کابینہ میں نئی بحث شروع
September 30, 2021 ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی وزا کے پی ٹی آئی چھوڑنے کی چہ میگوئیاں، کابینہ میں نئی بحث شروع ہو گئی۔

ذرائع کے مطابق وزیراعظم کو بعض ارکان کے پارٹی چھوڑنے کی اطلاعات سے آگاہ کردیا گیا۔ وزیراعظم کی زیرصدارت اجلاس میں غلام سرور سے دبے الفاظ میں سوالات کیے گئے۔غلام سرور کو چودھری نثار سے مشاورت پر تحفظات ہیں۔

ذرائع کے مطابق غلام سرور کا مؤقف ہے چودھری نثار پی ٹی آئی میں آ سکتے ہیں تووہ ن لیگ میں کیوں نہیں جا سکتے۔ وزیراعظم نے کابینہ میں تبدیلوں اور نئے کھلاڑیوں کی اینٹری کا بھی اشارہ دیدیا۔