Friday, December 3, 2021
English News آج کا اخبار براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی
English News آج کا اخبار
براہراست نشریات(UK) براہراست ٹی وی

وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کا ڈی جی پیمرا کو نوکری سے برطرف،20 لاکھ جرمانہ کا حکم

وفاقی محتسب انسداد ہراسیت کا ڈی جی پیمرا کو نوکری سے برطرف،20 لاکھ جرمانہ کا حکم
November 4, 2021 --- ویب ڈیسک

اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے ڈی جی پیمرا حاجی آدم کی جانب سے خاتون کو ہراساں کرنے سے متعلق کیس کا فیصلہ سنا دیا۔ ڈی پیمرا حاجی آدم کو نوکری سے برطرف اور 20 لاکھ روپے جرمانہ جبکہ شریک ملزم جی ایم پیمرا کے عہدے میں تنزلی اور پانچ لاکھ روپے جرمانہ کا حکم دیا گیا۔

فیصلہ سننے کےبعد متاثرہ خاتون سدرا کریم انہتائی خوش دکھائی دے رہی تھی۔ اس نے خواتین کو مشورہ دیا کہ وہ ایسے واقعات کے خلاف آواز ضرور بلند کریں۔

متاثرہ خاتون نےجنوری2020 میں ڈی جی پیمرا حاجی آدم کے خلاف جنسی حراسمنٹ کی درخواست دائر کی تھی جس پروفاقی محتسب برائے انسداد ہراسیت کشمالہ طارق نے فروری 2020 میں ڈی جی پیمرا کو معطل کرنے کا عبوری حکم جاری کیا تھا۔

کشمالہ طارق کا کہناتھا کہ پیمرا خواتین کو حراساں کرنے کی شکایات سننے کے لیے مستقل کمیٹی بنائے اور تمام اہم جگہوں پر سی سی ٹی وی کیمرے بھی نصب کرے۔