Friday, September 30, 2022

وفاقی دارالحکومت کی میئرشپ کیلئے پی ٹی آئی کے پانچ امیدوار میدان میں آگئے

وفاقی دارالحکومت کی میئرشپ کیلئے پی ٹی آئی کے پانچ امیدوار میدان میں آگئے
اسلام آباد(92نیوز)اسلام آباد کے میئر کیلئے سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئیں  تحریک انصاف کے 5امیدوار میدان  میں، عمران خان کو فیصلہ کرنے میں مشکل ہوگئی ہے ۔ تفصیلات کےمطابق اسلام آباد کے میئر کیلئے سیاسی جماعتیں متحرک ہوگئیں  تحریک انصاف کے خرم نواز، علی اعوان، وسیم شہزاد، سیف نیازی اور واجد بخاری میدان میں آ گئے ہیں اور اس صورتحال نے عمران خان کےلئے نئی مشکل پیدا کر دی ہے ۔