Sunday, September 25, 2022

وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر کنٹینرزکی بھرمار، روڈز بلاک ہونے سے ٹرانسپورٹ معمول سے کم

وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر کنٹینرزکی بھرمار، روڈز بلاک ہونے سے ٹرانسپورٹ  معمول سے کم
 اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت کی سڑکوں پر کنٹینرزکی بھر مار ہے۔ روڈز بلاک ہونے سے پبلک ٹرانسپورٹ معمول سے کم، میٹرو بس بھی بند ہے۔ فیض آباد انٹرچینج، ڈی چوک، کشمیر ہائی وے سمیت اہم شاہراہوں پر کنٹینرز کے باعث ٹریفک کی روانی بُری طرح متاثر ہے۔ لوگوں کو اپنے کاروبار اور دفتر تک پہنچنا عذاب بن گیا۔ جڑواں شہروں میں چلنے والی میٹرو بس سروس بھی تاحال معطل ہے۔ پبلک ٹرانسپورٹ بھی معمول سے کم نظر آرہی ہے۔ لوگ میلوں پیدل سفر کرنے پر مجبور ہیں۔ راستوں کی بندش کے پیش نظر انتظامیہ کی جانب سے ٹریفک کے لیے متبادل انتظامات کے دعوے بھی کیے گئے ہیں۔ تاہم عوام کو ٹریفک پولیس کے انتظامات کا کوئی فائدہ نہیں ہو رہا۔