وفاقی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل
اسلام آباد (92 نیوز) وفاقی دارالحکومت میں لوکل گورنمنٹ کمیشن تشکیل دیدیا گیا ۔
وزیر اعظم عمران خان نے کمیشن تشکیل دینے کی منظوری دے دی ۔ چیئرمین کی سربراہی میں ایک خاتون سمیت دو ممبران پر کمیشن تشکیل دیا جائے گا ۔ چیئرمین اور ممبران کے ناموں کی منظوری بھی دے دی گئی ہے ۔
وزیر اعظم کے معاون خصوصی علی نواز اعوان لوکل گورنمنٹ کمیشن کے چیئرمین ہوں گے۔ میل ٹیکنوکریٹ کے لئے علی بخاری کا نام منظور کیا گیا ہے۔ فی میل ٹیکنوکریٹ کے لئے طیبہ ابراہیم کے نام کی منظوری دی گئی ہے۔